ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جیٹ ایئر ویز کی حالت دیکھ کروجے مالیا کو پہنچا صدمہ، کہا، بینک میرے پیسے کیوں نہیں لے رہاہے

جیٹ ایئر ویز کی حالت دیکھ کروجے مالیا کو پہنچا صدمہ، کہا، بینک میرے پیسے کیوں نہیں لے رہاہے

Wed, 17 Apr 2019 22:06:22  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی :17 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) بحران میں گھرے شراب کاروباری وجے مالیا نے بدھ کو جیٹ ایئر ویز کے بانی نریش گوئل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہندوستانی بینکوں سے لئے گئے قرض کو لوٹانے کی اپنی پیشکش بھی دہرائی۔تقریباً9,000کروڑ روپے کی مالی دھوکھادھڑی اور منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا کر رہے کاروباری مالیا نے دعوی کیا کہ حکومت ہند ذاتی ایوی ایشن کمپنیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہند نے سرکاری ایئر لائن ایئر انڈیا کے لیے امدادی رقم دی، جبکہ کنگ فشر ایئر لائن اور ابھی جیٹ ایئر ویز کو بحران سے نکالنے میں حکومت نے مدد نہیں کی۔وجے مالیا نے کہا کہ حالانکہ ایک وقت میں جیٹ، کنگ فشر کی بڑی حریف ہوا کرتی تھی لیکن اس وقت ایک بڑی ایئر لائن کو ناکامی کے دہانے پر پہنچتا دیکھ کر مجھے دکھ ہو رہا ہے۔حکومت نے ایئر انڈیا کو بحران سے نکالنے کے لئے 35,000کروڑ روپے کی امدادی رقم دی۔پی ایس یو ہونا امتیاز کی بنیاد نہیں ہو سکتی ۔انہوں نے کہاکہ میں نے کنگ فشرمیں کافی زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔وہ ایئر لائن تیزی سے بڑی اور بھارت کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ فائدہ مند ایئر لائن بن گئی۔یہ سچ ہے کہ کنگ فشر نے بینکوں سے بھی قرض لیا۔میں نے 100 فیصد قرض لوٹانے کی پیشکش کی، اس کے باوجود مجھ پر مجرمانہ الزام لگائے جا رہے ہیں۔کنگ فشر ایئر لائن کے سابق سربراہ نے میڈیا پر بھی حملہ بولتے ہوئے دعوی کیا کہ وہ جب بھی سرکاری بینکوں کو پیسہ لوٹانے کی بات کرتے ہیں تو میڈیا میں ایسی خبریں چلنے لگتی ہیں کہ وہ برطانیہ سے ہندوستان میں حوالگی کئے جانے سے خوفزدہ ہوگئے ہیں۔انہوں نے سوال کیاکہ میں لندن میں رہوں یا بھارت کی کسی جیل میں، میں روپے لوٹانے کو تیار ہوں۔بینک میری پیشکش کے باوجود روپے کیوں نہیں لے رہے ہیں۔


Share: